اسپین میں بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کون دے سکتا ہے؟
قانون 12/2009 جو اسپین میں پناہ اور جزوی تحفظ کے حق کو باقاعدہ کرتا ہے ہر اس شخص کیلئے پناہ گزین کے درجہ کو تسلیم کرتا ہے جسے اس بات کا خوف ہو کہ اسے اس کے ملک میں نسل، مذہب، قومیت، سیاسی رائے دہی، کسی معین سماجی، جنسی یا جنسی رجحان کے گروہ سے تعلق کی وجہ سے جان و مال کا خطرہ ہو۔
اس کے علاوہ، بے وطن شخص کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کی قومیت نہ ہو اور وہ اپنے معمول کے رہائشی ملک سے باہر ہو، مندرجہ بالا وجوہات کی وجہ سے واپس نہ جانا چاہتا ہو یا جا نہ سکتا ہو۔
پناہ کے لیے درخواست کہاں دی جا سکتی ہے؟
اسپین کی سرزمین پر داخل ہوتے وقت موجود سرحدی چوکیوں، بندرگاہوں پر اور ہوائی اڈوںپر؛ پناہ اور دارالامان کے دفاتر (OAR) میں؛ اور غیر ملکیوں کی نظر بندی مراکز (CIE) میں۔
بارسلونا میں پناہ اور دارالامان کا دفتر (OAR) paseo de Sant Joan, 189 پر واقع ہے۔ میٹرو L4 Joanic (پیلی لائن)۔
کیا بیرون ملک سے پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں؟
پناہ کے حوالے سے اسپین کا قانون یہ ممکن بناتا ہے کہ دیگر ممالک میں موجود اسپین کے سفارت کار فروغ دیں کہ بین الاقوامی تحفظ کے کسی درخواست دہندہ کو منتقل کیا جا سکے جس نے سفارت خانے سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے رجوع کیا ہو کہ اس کی جسمانی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے، ہمیشہ کہ وہ اس ملک کا شہری نہ ہو جہاں موجود ہے۔
پناہ کے حصول کے لیے مرحلہ وار طریق کار کیا ہے؟
پہلا مرحلہ بارسلونا میں پناہ اور دارالامان کے دفتر (OAR) میں ذاتی انٹرویو دینے کے لیے ملاقات کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ انٹرویو میں بنیادی طور پر آپ کی شناخت، اسپین تک پہنچنے کے لیے اختیار کیے گئے سفر اور راستے اور آپ کی تکلید دہی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ آپ کی مدد کرنے کے لیے، یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا ہوا ہے۔ انٹرویو کے دوران یا کاروائی کے تمام تر عمل میں آپ دستاویزی شواہد پیش کر سکتے ہیں۔
اگر درخواست کو کاروائی کے لیے داخل کیا جاتا ہے تو OAR ایک ماہ کے عرصہ میں فیصلہ کرے گا۔ اس صورت میں کہ آپ نے درخواست ایک سرحدی چوکی پر دی ہو تو مجاز اداروں کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے چار دن ہوں گے۔
یاد رکھیں کہ ڈبلن کنوینشن قائم کرتا ہے کہ یورپی یونین کی ارکان ریاستیں جہاں کوئی شخص پہلی بار پہنچے وہ پناہ کی کاروائی کرنے کی ذمہ دار ہے۔ لہٰذا، اگر آپ اسپین میں اندراج کرواتے ہیں تو کسی دوسرے ملک میں نہیں کروا سکتے۔
کیا کاروائی رازدارانہ ہے؟
تمام کاروائی کی نوعیت رازدارانہ ہے اور وہ لوگ جو آپ سے گفتگو کریں (اہلکار، پولیس، مترجمین، وکیل) ان پر لازمی ہے کہ وہ آپ کی جانب سے بتائی گئی ہر بات کو بصیغۂ راز رکھیں۔
صرف اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (ACNUR) کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کبھی بھی آپ کے ابتدائی ملک یا جہاں سے آپ آئے ہیں کی حکومت کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا جائے گا کہ آپ نے پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اور نہ ہی آپ کو اپنے ابتدائی ملک یاجہاں سے آپ آئے ہیں وہاں واپس بھیجا جا سکتا ہے جب تک کہ آپ کے معاملے پر فیصلہ نہ کیا جائے۔
کیا کسی وکیل اور مترجم کی مدد حاصل کر سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ پناہ کیلئے درخواست کرنے والوں کو مفت قانونی معاونت اور مترجم کی خدمت کا حق حاصل ہے۔
مہاجرین، تارکین وطن اور پناہ گزین کے لیے خدمت (SAIER)، جو بارسلونا کی آیونتامینتو کے تحت ہے، میں انٹرویو اور دستاویزی شواہد کی تیاری کے معاملہ میں آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔
SAIER اور اسی طرح مفت عدالتی کاروائی (SERTRA)، بارسیونا کے وکلاء بار کی خدمت آپ کو پناہ اور دارالامان کے دفتر (OAR) میں دوران انٹرویو معاونت فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ادارے، جیسا کہ ACCEM اسپینش کمیشن برائے پناہ گزین کی مدد (CEAR)۔
پناہ کی درخواست مجھے کس چیز کا حق دیتی ہے؟
پناہ کی درخواست کا حق آپ کو اسپین میں رہنے کا حق دیتی ہے اور کسی بھی قسم کی واپسی کے عمل اور اخراج جو کیا جا سکتا ہو ، کو معطل کرتی ہے جب تک آپ کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا، قانونی اور صحت کی خدمات کا حصول، مخصوص سماجی سہولیات حاصل کرنا اور بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندہ کے طور پر قابل شناخت ہونا۔
کون سی دستاویزات ملیں گی ؟
پہلی دستاویز جو حاصل ہو گی اس کا نام ہے دیلیخینسیا دے اینترےویستا (انٹرویو کیلئے دستاویز)، اس بارے میں کہ آپ کا OAR کے ساتھ انٹرویو کے لیے وقت مقرر ہو گیا ہے تاکہ پناہ کی درخواست کے عمل کو شروع کیا جا سکے۔
ایک بار جب OAR میں انٹرویو دے چکیں، آپ کے پاس ایک سفید دستاویز ہو گی جس میں آپ کے ذاتی کوائف درج ہوں گے اور آپ کی تصویر ہو گی جو تصدیق کرے گی کہ آپ کو اسپین میں رہنے کا حق حاصل ہے جب تک کہ آپ کی پناہ کی درخواست یہاں زیر غور ہے۔ ایک بار جب درخواست کاروائی کے عمل کے لیے داخل کر لی جائے تو آپ کے پاس 3 تا 6 ماہ قابل توسیع، ایک سرخ رنگ کی دستاویز ہو گی۔ اس 6 ماہ کے عرصہ کے گزرنے کے بعد، آپ کو اسپین میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
ایسے افراد جو بے وطن کی حیثیت سے درخواست کرتے ہیں ان کے پاس تصویر لگی ایک سبز رنگ کی دستاویز ہو گی اور ایک غیر ملکی شناختی نمبر (NIE) بھی ہو گا، لیکن انہیں کام کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
کون سے سماجی فائدے حاصل ہوں گے؟
اسپینش حکومت کے پاس پناہ کے درخواست دہندگان کے لیے مالی اعانت کے بغیر سماجی معاونت کا پروگرام ہے جو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتا ہے—رہائش، غذائی ضروریات اور نفسیاتی سماجی معاونت— پناہ کی درخواست دینے پر ابتدائی چھ ماہ کے دوران۔
بارسلونا میں پناہ گزین کے لیے سماجی معاونت کا پروگرام تین سماجی ادارے چلاتے ہیں: ACCEM، CEAR اور Cruz Roja۔
تاہم، مدنظر رکھنا چاہئیے کہ آپ اپنی رہائش کے مقام کا انتخاب نہیں کر سکتے؛ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو اسپینش حکومت اپنے نیٹ ورک میں موجود پناہ کے مراکز میں دستیاب جگہوں کی بنیاد پر کرے گی۔
میرے معاملے پر کب اور کون فیصلہ کرے گا؟
اسپینش حکومت پناہ اور تحفظ دینے کی واحد مجاز ہے۔ پناہ اور تحفظ کے وزارتی کمیشن کی تجویز پر اسپینش وزارت داخلہ اس کا فیصلہ کرے گی۔
درخواست کو کاروائی کے لیے داخل کرنے پر، زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیے۔ تاہم، کاروائی میں زیادہ دیر لگتی ہے۔ اگر تاخیر ہو جائے تو آپ کو تاخیر کی وجہ سے آگاہ کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ آپ کو اپنی فائل کو دیکھنے کا حق حاصل ہے۔
ذیلی تحفظ کیا ہے؟
ذیلی تحفظ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اپنے ابتدائی وطن واپس نہیں جا سکتے کیونکہ انہیں نقصان پہنچنے کا حقیقی خطرہ ہے، جیسا کہ سزائے موت یا قتل، تشدد یا غیر انسانی اور ذلت آمیز رویہ یا امتیازی تشدد کی صورتحال کی وجہ سے ان کی زندگیوں یا سالمیت کو شدید دھمکیاں بوجہ اندرونی یا بین الاقوامی صورتحال۔
کیا خاندان کو بڑھانے کا حق حاصل ہے؟
اسپینش قانون بین الاقوامی تحفظ سے مستفید ہونے والے افراد کی بیو ی/شوہر یا ساتھی، بالغ عمر سے کم بچوں اور اول درجہ میں اجدا کو ذیلی تحفظ کا حق دیتا ہے ہمیشہ کہ ان کے منحصر ہونے کی تصدیق کی جائے اور ان کی قومیت مختلف نہ ہو۔ اس کے علاوہ دیگر رشتہ داروں کو بھی دیا جا سکتا ہے اگر یہ تصدیق کی جائے کہ وہ ابتدائی ملک میں بھی ساتھ رہتے اور انحصار کرتے تھے۔
اگر بین الاقوامی تحفظ حاصل کروں، کیا مجھے قومیت بھی حاصل ہو گی؟
نہیں، اگر پناہ گزین کی حیثیت حاصل ہوتی ہے تو رسائی کا عرصہ کم ہو جاتا ہے اور پانچ سال کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔
اگر مجھے پناہ دینے سے انکار کیا جائے تو کیا ہو گا؟
اس صورت میں آپ کو اسپین چھوڑنا ہو گا، ماسوائے اس کے کہ آپ کے پاس کسی قسم کی رہائش کی اجازت ہو۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پناہ کی درخواست کے مسترد ہونے کے خلاف کسی عدالت میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔