string(22) "Home" بارسلونا میں استقبال اور پیروی

اگر آپ مہاجر ہیں

کیا بارسلونا میں استقبال اور پیروی کی خدمات موجود ہیں؟ Click to unfold the content

شہری حکومت پناہ کے حوالے سے بین الاقوامی حق کی ذمہ داری کو پورا کرنے کی پابند ہے اور یقین دہانی کرتی ہے کہ بارسلونا آنے والے افراد کے بنیادی حقوق مکمل طور پر تسلیم کیے جائیں اور ان کا اطلاق ہو۔

اسی وجہ سے "بارسلونا، شہرِ پناہ" منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ تمام ضرورت مند مہاجرین کی شہری وسائل کے مطابق مدد اور معاونت کی جا سکے۔

اس کے علاوہ، بارسلونا میں سال 2007 سے خیر مقدمی اور یکجہتی کا جال ہے، جو میونسپل خدمات کے عمل کو اضلاع اور شہری اداروں کے ساتھ ملاتا ہے۔ مقصد سہولت اور ضروری وسائل میں مدد دینا ہے تاکہ تمام مہاجرین، پناہ گزین، بے وطن افراد اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کی ذاتی خودمختاری اور سماجی ہم آہنگی کی یقین دہانی ہو۔

جب میں بارسلونا پہنچوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟ Click to unfold the content

اگر آپ کے پاس وسائل ہیں یا کوئی جگہ جہاں آپ رہ سکتے ہیں تو سب سے پہلے اندراج (ایمپادرونار ہوں) کروائیں۔ اس سے آپ کو بارسلونا میں رہائش کی اجازت مل جائے گی اور تعلیم و صحت کی سرکاری خدمات تک رسائی ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں، شعبہ غیر ملکی (خاندانی ملاپ، سماجی وابستگی، روزگار وابستگی) سے متعلقہ چند کاروائیوں کے لیے اندراج ایک لازمی امر ہے۔

پادرون (مردم شماری) میں اندراج رہائش کے ضلع میں شہری توجہ کے دفتر (OAC) میں ہوتا ہے۔

اس صورت میں کہ آپ کے پاس رہائش اور وسائل نہ ہوں سائیر (SAIER) کے دفتر جائیں، جو کہ مہاجرین کے لیے مفت میونسپل خدمت ہے، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا بلدیہ (آئیونتامیِنتو) دیگر سماجی اداروں کے ساتھ مل کر بندوبست کرتی ہے۔

یہ کایے پارالیل نمبر 202 تا 204 (calle del Paral·lel, 202-204) میں واقع ہے۔ میٹرو Plaça d’Espanya (لائن سبز اور سرخ)۔

سائیر (SAIER) کون سی خدمات پیش کرتا ہے؟ Click to unfold the content

سائیر بین الاقوامی منتقلی کا ماہر ہے اور مختلف خدمات فراہم کرتا ہے:

  • خوش آمدید اور شہر کے متعلق معلومات
  • شعبہ غیر ملکی سے متعلق قانونی رہنمائی اور عمل کے لیے دستاویز کاری
  • سیاسی پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندگان کے لیے قانونی رہنمائی
  • مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے سماجی معاونت
  • رہائش کے متعلق معلومات
  • اسناد کی تسلیم کاری اور جواز کاری
  • کاتالان اور اسپینش، شہر میں استعمال ہونے والی دونوں سرکاری زبانیں سیکھنے کے لیے معلومات

کیا سائیر مجھے رہائش اور سماجی معاونت فراہم کرے گا؟ Click to unfold the content

سائیر شہر کی رہائش گاہوں اور سرکاری لنگر خانوں کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور وہ خاندان جن کے ساتھ نو عمر بچے ہوں، کی مدد کرتا ہے یا ایسے معاملات میں جو زیادہ حساس ہوں جس دوران انہیں ریاست کے معاونتی پروگرام تک رسائی نہ ہو۔

سائیر، غیر یورپی افراد کو بھی سماجی معاونت فراہم کرتا ہے جنہیں شہر میں تھوڑا عرصہ ہوا ہو اور ان کی صورتحال باقاعدہ نہ ہو اور ان کا کوئی پتہ نہ ہو۔

باقی آبادی کے لیے، بارسلونا میں شہر کی سماجی خدمات کے مراکز (CSS) پر مبنی بنیادی سماجی معاونت کا نیٹ ورک موجود ہے جو علاقے میں سماجی اداروں، انسٹیٹیوٹ اور انجمنوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ملاقات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے 93 619 73 11 پر کال کر کے وقت لیں۔

کیا مجھے حق حاصل ہے کہ میں ڈاکٹر کے پاس جا سکوں اور صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکوں؟ Click to unfold the content

تمام افراد جو بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دیتے ہیں انہیں سرکاری نظام صحت کے تحت عمومی صحت کے بیمہ پر رسائی حاصل ہے۔ اس کے لیے انفرادی صحت کارڈ (TSI) حاصل کرنا ضروری ہے جسے رہائشی مقام کے ابتدائی مرکز صحت (CAP) میں بذریعہ درخواست حاصل کرنا ہو گا۔

کیا حفاظتی ٹیکہ جات لازمی ہیں؟ Click to unfold the content

نہیں لازمی نہیں ہیں، لیکن تجویز کیے جاتے ہیں۔ جینیرالیتات دے کاتالونا کا شعبہ صحت بچوں کے لیے چند عمومی نوعیت کے ٹیکہ جات تجویز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، بالغان کے لیے ان کی ذاتی یا ماحولیاتی صورتحال کے تحت انفرادی نوعیت کے کچھ ٹیکے بھی تجویز کرتا ہے۔ دونوں صورتوں میں، مقصد عوام کی بہبود اور ہمارے ماحول میں ممکنہ انفیکشن کی روک تھام ہے۔

کیا بچوں کے لیے اسکول داخل ہونا لازمی ہے؟ Click to unfold the content

6 سے 16 سال کی درمیانی عمر کے بچوں کے لیے اسکول میں داخلہ لازمی ہے اور یہ خدمت مفت ہے۔ اگر ان کی عمر 3 سے 12 کے درمیان ہے تو انہیں بچوں کے تعلیمی مرکز اور پرائمری (CEIP) میں، اور اگر ان کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان ہے تو سیکنڈری تعلیمی انسٹیٹیوٹ (IES) میں داخل ہونا چاہیے۔ بارسلونا میں 0 تا 3 سال کے بچوں کے لیے سرکاری ڈے کیئر کا نیٹ ورک بھی موجود ہے لیکن لازمی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مفت نہیں ہیں۔

اندراج اور داخلے کے لیے درخواست کردہ کاروائی تعلیمی مرکز میں ہی ہو گی۔ اگر کورس پہلے سے شروع ہو چکا ہے تو نشست کے لیے کنسورشیم تعلیم بارسیلونا کے دفتر میں درخواست دینا ہو گی۔ یہ plaza de Urquinaona, 6 میں واقع ہے۔ فون۔ 93 551 10 50

اس ربط پر آپ کو بارسلونا شہر میں تعلیم کے متعلق تمام معلومات ملیں گی۔

کیا بارسلونا خواتین کے لیے مخصوص خدمات فراہم کرتا ہے؟ Click to unfold the content

ہاں، کیونکہ ہمارے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان عدم مساوات ابھی برقرار ہے۔

معلوماتی پوائنٹ اور خواتین کی معاونت (PIAM) اضلاع میں قائم میونسپل خدمات ہیں جہاں ان تمام موضوعات پر معلومات اور معاونت فراہم کی جاتی ہے جو خواتین کی دلچسپی اور ان کی پریشانی کا باعث ہوں اور شہر میں انہیں مختلف وسائل تک رسائی فراہم کریں جن میں دیگر کے علاوہ روزگار، اتحاد، ثقافت اور تعلیم سے متعلقہ شامل ہیں۔ PIAM مفت قانونی اور نفسیاتی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔

بارسلونا میں خواتین کے لیے جنسی تشدد کے متعلق ایک رازدارانہ اور مفت ٹیلیفون پر معاونت کی لائن موجود ہے جو 24 گھنٹے خدمت انجام دیتی ہے۔ 900 900 120

بارسلونا میں کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور انہیں کیسے سیکھا جا سکتا ہے؟ Click to unfold the content

کاتالونیا میں دو سرکاری زبانیں ہیں، کاتالان اور اسپینش۔ دونوں کو سیکھنے سےشہر میں سماجی اور روزگار کی پیوستگی آسان ہوتی ہے۔

بہت سے ایسے وسائل موجود ہیں جہاں دونوں زبانیں سیکھی جا سکتی ہیں جیسا کہ تعلیم بالغاں کا اسکول یا عوامی لائبریریاں۔

کنسورشیم برائے زبان کی روانی (CPNL) کی جانب سے کاتالان زبان کا کورس، لسانی پناہ، زبان کے لیے رضاکار اور دیگر خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

اس کا لسانی پناہ مرکز plaza de Catalunya, 9, 2-1 میں واقع ہے۔ فون۔ 902 075 060

اگر مجھے کام کی تلاش ہو یا کام کیلئے تربیت جاری رکھنی ہو تو مجھے کیا کرنا چاہئیے؟ Click to unfold the content

اگر آپ کے پاس کام یا رہائش کا اجازت نامہ ہے اور آپ کام ڈھونڈنا چاہتے ہیں یا کام کیلئے تربیت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو آپ سائیر، معاشرتی روزگار میں پیوستگی میں ممد اداروں، بارسلونا آکتیوا یا تعلیم بالغاں اسکولوں سے روزگار کی سرکاری خدمات کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

کاتالونا کی پیشہ کی خدمات (SOC) روزگار کے دفاتر اور خودکار خدمات کے پوائنٹ (PAS) کا نیٹ ورک موجود ہے جو روزگار کی تلاش، روزگار کیلئے رہنمائی، تربیتی کورس اور بے روزگاری الاؤنس کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بارسلونا آکتیوا آیونتامینتو کی ایک خدمت ہے جو روزگار تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام اور خدمات فراہم کرتی ہے۔

میں اپنی اسناد کی توثیق کیسے کرواؤں؟ Click to unfold the content

اسناد کی توثیق کاری غیر ملکی تعلیم کی اسپین میں سند یا گریڈ کے مساوی ہونے کی سرکاری تصدیق ہوتی ہے۔

تعلیمی معیار، چاہے وہ اعلیٰ تعلیم ہو یا نہ ہو، کی توثیق کاری اور جواز کاری کے لیے SAIER آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ کو فائلیں تیار کرنے میں مدد دے گا۔